عوام کی حالت پارلیمنٹ ہی بہتر کر سکتی ہے: بلوچستان ہائیکورٹ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ نے رواں سال کی پی ایس ڈی پی سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، رواں سال کی پی ایس ڈی پی کے خلاف اپوزیشن ارکان نے درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے بلوچستان اسمبلی 65 افراد نہیں بلکہ ایک کروڑ 20 لاکھ آبادی کا نمائندہ ایوان ہے عوام کی حالت پارلیمنٹ ہی بہتر کر سکتی ہے کیوں نہ افتتاح اور تختی لگانے پر پابندی عائد کر دی جائے۔