مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کی کارروائی، بیکری ،ورکشاپ، دکان مسمار کردی
جنین (صباح نیوز)فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے بیکری منہدم اور ورکشاپ کو مسمار کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج نے بغیر لائسنس تعمیر کا بہانہ بنا کر ، جینن کے جنوب مغرب میں واقع عرابہ قصبے میں ایک بڑھئی کی دکان مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک اسرائیلی بلڈوزر نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے عرابہ جنکشن پر زیر تعمیر بیکری کو منہدم کر دیا۔ یہ عمارت مقامی رہائشی مصطفی حماد کی تھی،دوسری جانب کی ایک ورکشاپ بھی مسمار کر دی گئی ۔