قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن میں فسادات‘ 3 گرفتار‘ تنصیبات نذر آتش
سٹاک ہوم( نیٹ نیوز) یورپی ملک سویڈن کے شہر مالمو میں انتائی دائیں بازوکے ایک گروپ کے ارکان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کئے جانے کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ تقریباً تین سو افراد نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ہونے والے احتجاج میں حصہ لیا‘ جس دوران کئی تنصیبات کو آگ لگا دی گئی اور مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ یہ احتجاج جمعے کی سہ پہر تارکین وطن کے پس منظر والے افراد کے ایک محلے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد شروع ہوا‘ متنازعہ ویڈیو آن لائن شیئر کی گئی۔ اس کارروائی پر تین افراد کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔