• news

’’اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے‘‘ گلوکار شفاء اﷲ روکھڑی انتقال کر گئے

لاہور‘ واں بھچراں‘ میانوالی (کلچرل رپورٹر+ نامہ نگاران)معروف مقامی گلوکار شفاء اللہ روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ شفاء اﷲ روکھڑی اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ انہوں نے 1987 ء سے گلوکاری کا آغاز کیا۔ شفاء اﷲ روکھڑی کے بیٹے ذیشان روکھڑی بھی اس وقت سنگر ہیں۔ ان کے بیٹے ذیشان خان روکھڑی نے اپنے والد شفاء اللہ روکھڑی کی وفات کی تصدیق کردی۔ شفاء  اللہ روکھڑی کی وفات کی اطلاع میانوالی میں ملتے ہی ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ وہ اس وقت فن گائیکی کے عروج پر تھے۔ ٹی وی‘ ریڈیو سمیت پرائیویٹ پروڈکشن کے تحت متعدد پروگرام کر چکے تھے۔ شفاء اللہ روکھڑی میانوالی پولیس میں بطور کانسٹیبل  رہے اور یہیں سے گلوکاری شروع کی۔ " اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے " گیت سے شہرت حاصل کی۔ شفاء اللہ روکھڑی کے اب تک 100 سے زائد میوزک البم ریلیز ہو چکے ہیں۔ پولیس نوکری چھوڑ دی تھی۔ لاہورکلچرل رپورٹر کے مطابق  گلوکار شفاء  اﷲ خان روکھڑی  ان کی میت کو میانوالی پہنچا دیا گیا۔ جہاں انہیں نماز جنازہ  کے بعد مسلم کالونی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ‘ چار بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی شفاء اﷲ خان روکھڑی میانوالی سے  10  کلومیٹر دور علاقہ روکھڑی کے رہنے والے تھے۔ انہوں نے 1987 ء میں گلوکاری کا باقاعدہ آغازکیا اور فوک گلوکاری  ان کی پہچان بنی۔

ای پیپر-دی نیشن