• news

 پرویزالٰہی‘ مونس کی اعجاز شاہ سے ملاقات: بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے بھائی طارق شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن