• news

امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کیلفورنیا میں  گر کر تباہ‘ 2  فوجی ہلاک‘ 3 زخمی

لاس اینجلس(شِنہوا)جنوبی کیلیفورنیا میں  ایک تربیتی مشق کے دوران ہونیوالے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بات امریکی میڈیا نے فوجی حکام کے حوالے سے کہی۔ مقامی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا حادثہ سان کلیمینٹ جزیرے پر ہوا۔جو کہ سان ڈیاگو سے 70 میل (تقریبا 112 کلومیٹر) مغرب میں واقع ہے۔سان ڈیاگو کے  مقامی روزنامہ نے امریکی فوج کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعے میں شامل فوجی امریکی فوج کے خصوصی آپریشن کمانڈ کے ایک عہدیدار کی زیر نگرانی معمول کی تربیت لے رہے تھے۔اخبار نے امریکی فوج کے ترجمان جے ایلیس وان پول کا بیان نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ابھی لواحقین کو مطلع کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور یہ عمل مکمل ہونے تک کوئی اضافی معلومات جاری نہیں کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن