امریکہ میں دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ 58 ہزار پاکستانی روپے کے برابر
شکاگو (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست شکاگو کے ریسٹورینٹ پی بی اینڈ جے دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ فروخت کرتے ہیں اور ان کے ایک سینڈوچ کی قیمت لگ بھگ 350 ڈالرز جو کہ پاکستانی لگ بھگ 58 ہزار روپے کے برابر ہے۔یہ ریسٹورنٹ سینڈوچ کی بریڈ بنانے کے لیے (ایڈایبل) کھانے کے قابل سونے کا استعمال کرتے ہیں جب کہ ان سینڈوچز میں دنیا کا سب سے مہنگا 'منوکا شہد' بھی استعمال کیا جاتا ہے۔