• news

سابق بھارتی صدر پرناب مکھر جی کی حالت بدستور تشویشناک‘ آئی سی یو میں داخل

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے اور مسلسل گہری بیہوشی کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔ مکھرجی کو گزشتہ 10 اگست کو فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ مکھرجی انتہائی نگہداشت میں ہیں ۔اور ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردے میں خرابی کا علاج کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن