• news

ساڑھے 5 ماہ بعد منگل سے اسلام آباد کچہری کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرونا لاک ڈاؤن سے بند اسلام آباد کچہری ساڑھے پانچ ماہ بعد کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ یکم ستمبر سے تمام کیسز کی معمول کے مطابق سماعت ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی نے کرونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے کچہری کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق یکم ستمبر کو کرونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھلی ہو گی۔ عدالتی ملازمین یکم ستمبر سے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ اسلام آباد کچہری کو 18 مارچ کو ہائی کورٹ کمیٹی نے کرونا کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن