• news

چینی خلائی مشن نے مریخ کی طرف 10 کروڑ کلو میٹر فاصلہ طے کر لیا

بیجنگ (اے پی پی) مریخ کی طرف روانہ کئے گئے چینی خلائی مشن تیان وین۔1 نے دس کروڑ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر لیا۔ چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق تیان وین۔ 1 کو گذشتہ جولائی کی 23 تاریخ کو لانگ مارچ۔5 نامی راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا۔ یہ مریخ تک پہنچنے سے پہلے لگ بھگ 47 کروڑ کلو میٹر کا سفر طے کرے گا۔ چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق تیان وین۔1 نے اپنے اوپر نصب مارس میگنیٹومیٹر، مارس منرولوجی سپیکٹرومیٹر اور ہائی ریزولوشن کیمرے کی چیکنگ مکمل کرلی ہے اور یہ سب درست حالت میں ہیں۔ علاوہ ازیں تیان وین۔1 نے خلا سے زمین اور چاند کی تصاویر بھی لی ہیں۔ سی این ایس اے حکام کے مطابق تیان وین۔1سفر کے دوران حاصل کردی ڈیٹا کو کامیابی کے ساتھ زمین پر روانہ کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن