سیاہ فام پر فائرنگ نسلی امتیاز‘ اقوام متحدہ کمشنر:ٹرمپ نے مظاہرین کو ٹھگ قرار دیدیا
واشنگٹن (نمائندہ نوائے وقت + اے پی پی + نیٹ نیوز) صدر ٹرمپ نے سیاہ فام افراد کے حق میں احتجاج کرنے والوں کو ٹھگ قرار دے دیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں احتجاج کرنے والے ٹھگ ہیں۔ احتجاج کے دوران black lives matters بلیک لائیوز میٹرز کے نعرے لگائے گئے تھے۔ اسلام آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے امریکی ریاست وسکونسن کے شہر کینوشا میں سیاہ فام شخص پر پولیس اہلکار کی فائرنگ کو نسلی امتیاز پر مبنی قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیشلٹ کے ترجمان روپرٹ کول ول نے کمشن کو ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ سفید فام پولیس اہلکار کی طرف سے جیکب کو 11 گولیاں مارنا طاقت کا بے تحاشا اور بلاجواز استعمال ہے جو بین الاقوامی معیار کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی وڈیو اور تصاویر سے یہ بھی ظاہر ہو رہا ہے کہ پولیس اہلکار کا طرز عمل نسلی تعصب پر مبنی ہو سکتا ہے۔نیو ہیمشائر میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ٹرمپ نے کہا لوگوں کی اکثریت کملا ہیرس کی بجائے میری بیٹی ایوانکا کو نایب صدر دیکھنا چاپتے ہیںملوگوں نے ایوانکا زندہ باد کے نعرے بھی لگائے،ٹرمپ نے اپنے نقادوں کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا کوئی مجھ پر کتان لکھنا چاہے تو جتنا خراب مواد لکھ سکتا ہو لکھے یہ جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے،کوئی مجھے عظیم کہے تو اسے سی این این میں نوکری نہیں مل سکتی،ٹرمپ نے جان بولٹن کو نا لائق،جنگ زدہ قرار دیا اور صحافی باب ووڈ ورڈز کو سماجی دھوکے باز کہا،اپنی بھتیجی کو غیر مستحکم شخصیت کی مالک قرار دیتے کہا اسے تو اس کے رحم دل دادا بھی پسند نہیں کرتے تھے۔