• news

صدارتی الیکشن میں فوج کا کردار ہوگانہ متنازعہ نتائج پر مدد کرینگے‘ امریکی آرمی چیف 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ/ شنہوا) امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے واضح کیا ہے کہ امریکی  صدارتی الیکشن میں فوج کا کردار نہیں ہوگا، نتائج میں تنازع پر بھی حل میں مدد نہیں کریں گے ،حل عدالتوں اور کانگریس کو نکالنا ہوتا ہے فوج کو غیر سیاسی ہونا چاہئے۔  مارک ملی نے ایوان نمائندگان کے دو ارکان کے سوالوں کے جواب میں لکھے گئے خط جسے جاری کیا گیا۔  ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب نے سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹک  پارٹی کے2020  کے لئے  صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے مقابلے میں کم ناظرین کو متوجہ کیا ، یہ بات نیلسن میڈیا ریسرچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی گئی۔ایک اندازے کے مطابق 1کروڑ99لاکھ  امریکیوں نے ٹیلی ویڑن پر ریپبلکن نیشنل کنونشن کے اختتامی روز وائٹ ہاس کے ساتھ لان سے ٹرمپ کی تقریر دیکھی ، جبکہ بائیڈن کے ایک ہفتہ قبل  کئے گئے خطاب کو 2کروڑ17لاکھ  ناظرین نے سنا تھا۔اس تناسب سے 2016 کے آر این سی میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ کے خطاب کو 3کروڑ41لاکھ ناظرین نے دیکھا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن