• news

کراچی‘ اندرون سندھ بارشوں کی اطلاع 3 ماہ پہلے دیدی تھی‘ ڈی جی موسمیات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی محکمہ موسمیات محمد ریاض نے کہا ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ میں بارشوں کی اطلاع تین ماہ قبل دیدی تھی۔ بھارت اور کشمیر میں بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے تمام صوبوں اور این ڈی ایم اے کو سندھ میں زیادہ بارشوں کا بتا دیا تھا۔ ستمبر کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں دریاؤں میں طغیانی اور بارشوں کا خطرہ ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا سسٹم سمندر سے نمی لیکر اندرون سندھ پر اثرانداز ہو گیا۔ یہ سسٹم بارشیں برسا رہا ہے۔ آج شام مون سون کا چھٹا سپیل کراچی میں داخل ہو گا جو 24 گھنٹے کراچی میں رہے گا۔ اس دوران کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن