کروناسے متعلق پابندیوں کی مخالفت ،برلن میں بڑا احتجاج
برلن (این این آئی )جرمن دارالحکومت برلن میں ہفتہ کو ایک بڑا احتجاج کیاگیا۔ یہ احتجاج کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کیلئے نافذ کردہ پابندیوں کی مخالفت میں کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ریلی پر پہلے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ مگر عدالت نے مظاہرین کے حق میں فیصلہ کیا، جس کے بعدمظاہرے میں بائیس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ پولیس کے مطابق سماجی سطح پر فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق قوانین کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔ جرمنی کی سولہ ریاستوں کی حکومتوں نے ایک روز قبل ہی زیادہ سخت قوانین کی منظوری دی ہے۔