جاپانی وزیر اعظم کے جانشین کا انتخاب 15ستمبر کو ہوگا،ٹرمپ کا شنزوایبے کے استعفیٰ پر دکھ کا اظہار
ٹوکیو (اے پی پی)جاپان میں حکمران جماعت آئندہ وزیر اعظم 15 ستمبر کو چنے گی۔ اس بارے میں اعلان ہفتے کی صبح کیا گیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق قوی امکان کے کہ شنزوآبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر آئندہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے۔ ایک روز قبل وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنی گرتی ہوئی صحت کے تناظر میں وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ شینزو آبے جاپان میں سب سے طویل مدت تک وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے والے سیاستدان ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کی صحت سے متعلق مسائل کے پیش نظر اپنا عہدہ چھوڑنے پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران شنزو آبے کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ ہماری گہری دوستی ہے اور انہوں نے جن حالات میں استعفی دیا اس سے میں دکھی ہوں، وہ اپنے ملک سے بہت پیار کرتے ہیں، وہ ایک عظیم انسان ہیں۔