• news

متحدہ عرب امارات میں طلبہ کا  ہر 2ہفتے بعد کرونا ٹیسٹ لازمی

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)  متحدہ عرب امارات ابوظبی میں وزارت تعلیم و تربیت نے سکولوں کے طلبہ کا  کووڈ 19 (پی سی آر) ٹیسٹ دو ہفتے میں ایک بار کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔وزارت تعلیم و تربیت کے ماتحت سکول آپریشز ادارے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لبنی الشامسی  نے بتایا کہ ابوظبی کے طلبہ کا ٹیسٹ سکولوں میں ہوگا ۔جبکہ دیگر ریاستوں کے طلبہ کے بارے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے ٹیسٹ سینٹر کے حوالے سے مطلع کیا جائے گا۔ایس ایم ایس ان کے سرپرستوں کے نام بھیجے جائیں گے۔ پی سی آر ہر دو ہفتے میں ایک بار ضرور ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کی شروعات 5 ستمبر سے ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن