لاپتہ افراد کا عالمی دن آج منایا جا ئیگا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاپتہ افراد اور خفیہ حراست میں لیے جانے والے افراد کا دن آج30 اگست بروز اتوار منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں انسانی حقوق کی تنظیموںکی جانب سے ملک بھر میں آگاہی سیمینارز ا نعقاد پذیر ہوںگے۔ الیکٹرانک میڈیا پروگرا مز نشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کرینگے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی سربراہ آمنہ مسعود جنجوعہ کی جانب سے جبری گمشدگی کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کے اس حوالے سے وہ تقریبات کا اہتمام کریں گی۔