قصور: خواجہ سراء کو گلے میں پھندا ڈال کر موت کی نیند سلا دیا گیا
قصور/ پھول نگر (نمائندہ نوائے وقت/ نامہ نگار) پھولنگر نواحی گائوں سرائے چھینبہ کے قریب واقع پیرا ڈائزٹیکسٹائل کے ورکر خواجہ سرا ء امان اللہ کو اس کے کوارٹر میںنامعلوم افراد نے شدید زخمی کرکے گلے میں پھندا ڈال کر موت کی نیند سلادیا گیا۔مقتول امان اللہ پھول نگرکے قریب پیراڈائز ٹیکسٹائل مل میں کام کرتا تھا ، صبح وہ نہ اٹھا تو لوگوں کو تشویش لاحق ہوئی جنہوں نے اس کے کوارٹر کا دروازہ کھول کر دیکھا تو مذکورہ خواجہ سراء کو نامعلوم افرادنے اس کے سر پر شدید چوٹیں لگائیں اور بری طرح زخمی کردیا اور بعد ازاں اس کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سلادیا ۔پولیس نے پھندا لگی نعش کو اپنے قبضہ میں لیکر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔