• news

اپوزیشن تقسیم: فیٹف قانون سازی کا معاملہ حل ہو جائیگا: گورنر سرور

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پاکستان میں متحدہ عر ب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزیبی نے ملاقات کی ‘ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات 'خطے کی صورتحال دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات، مزید مستحکم اور گہرے ہو رہے ہیںپاکستان میں ہائوسنگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جبکہ اماراتی سفیر نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اسکی مضبوطی چاہتے ہیں دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے پاکستان اور عرب امارات کے دوستانہ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں۔ دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن خود تقسیم ہے وہ حکومت کے خلاف کبھی تحر یک چلائیں گے او ر نہ ہی یہ لوگ کبھی متحد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی کا معاملہ حل ہو جائیگا اور اگر اپوزیشن جماعتیں کوئی رکاوٹ ڈالیں گی تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے لیے قانون سازی اور نیب کے معاملات کو آپس میں مکس نہیں کر نا چاہیے اپوزیشن نیب پر تنقید نہ کرے بلکہ وہ پارلیمنٹ میں بتائیں کہ ان کے نیب کے کن کن معاملات پر تحفظات ہیں اور وہ جو بھی اصلاحات چاہتے ہیں وہ پار لیمنٹ میں لیکر آئیںفیصلہ پار لیمنٹ نے کر نا ہے ایک بات طے ہے کہ وزیراعظم عمران خان  پہلے دن سے کہہ رہے ہیں احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ محر م الحرام کے دوران ملک بھر میں بھر پور مذہبی ہم آہنگی نظر آرہی ہے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بہت جلد مخیر حضرات کیساتھ کراچی جا رہاہوں اور بارشوں سے متاثر ہونیوالے غر یب خاندانوں کی بھر پور مدد کر یں گے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اخوان ہائی سکول اینڈ سائنس کالج کا بھی دورہ کیا۔  

ای پیپر-دی نیشن