واقعہ کربلا قیامت تک نہیں بھلایا جاسکتا :سیٹھ عظیم
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے رہنمائوں سیٹھ محمدعظیم، فیضان شفیق خان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ نے حق کی خاطر خاندان سمیت شہادتیں قبول کرلیں مگر جابر اور فاسق کے سامنے جھکے نہیں کربلا میں حق اور سچ کی جنگ تھی اور حضرت امام حسین ؓ شہید ہوکر جیت گئے اور یزید جیت کر بھی ہار گیا اور آج اربوں انسان حضرت امام حسین ؓ کی شہادت پر ان کا نام لیتے ہیں مگر یزید کا کوئی نام لیوا نہیں ہے حق کی پہچان حضرت امام حسین اور باطل کی پہچان یزید بن گیا ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ا س موقع محمد اسحق مٹھو، چودھری شہزاد علی ورک ،وقاص علی چوہان سمیت دیگربھی موجودتھے ان رہنمائوں نے کہا کہ واقعہ کربلا کو قیامت تک نہیں بھلایا جاسکتا محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر ،تحمل ،برداشت، رواداری کا درس دیتا ہے۔