• news

قصور : ڈکیتی کی وارداتیں ‘ شہری نقدی زیورات ‘ قیمتی سامان سے محروم

قصور (نمائندہ نوائے وقت) مختلف وارداتوں میں ڈاکولاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ راجوال کا رہائشی وجیہہ الرحمن گاڑی پر جارہا تھا کہ نجی پمپ کے قریب پہنچے تو چھ نامعلوم افراد نے روکا اور زبردستی دولاکھ اسی ہزار روپے چھین کر موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پرانی منڈی پتوکی کے محمد اعظم نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ فیملی کیساتھ کار پر جارہا تھاکہ ہرچوکی موڑ پر چار نامعلوم  موٹر سائیکل آئے اور زبردستی زیورات اور نقدی چھین لی۔ پولیس نے مقدمات در کر لئے۔

ای پیپر-دی نیشن