• news

سانگلاہل: گیس سلنڈر کی لیکیج  کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی 10 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف لائرز ونگ کے رہنما چوہدری عبدالقیوم ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ کے گھر میں گیس سلنڈر کی لیکیج سے آگ لگ گئی، جس کے نتیجہ میں انکے بہنوئی امجد علی ڈھلوں اور 10 سالہ بچی حرم فاطمہ جھلس گئی،آگ سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیم نے موقعہ پر پہنچ پر آگ پر قابو پالیا،اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہسپتال منتقل کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن