بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا وقت قریب ہے:سردار فیصل
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما و سابق ناظم سردار فیصل ڈوگر اور سابق چیئرمین بلدیہ فاروق آباد سردار عمر دلبر ڈوگرنے کہا ہے کہ کشمیریوں کیساتھ ہمارا رشتہ’’ لاالہ الااللہ‘‘ کا ہے کشمیرمیں بڑھتے ہوئے مظالم میں ہندوجنونیت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ پاکستان کے 21کروڑ عوام کشمیری عوام کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی تقسیم کا نہیں بلکہ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا وقت آگیا ہے۔