حیدرعلی ‘محمد حفیظ کی نصف سنچریاں پاکستا ن نے انگلینڈ کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ہرا کر سیریز برابر کردی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان نے انگلینڈ کو ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اورآخری میچ 5رنز سے ہراکر سیریز برابر کردی ۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے 4وکٹوںکے نقصان پر 190رنز بنائے ۔ فخر زمان ایک ‘بابر اعظم اکیس ‘حیدر علی 54‘شاداب خان 15رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ محمد حفیظ 86اورعماد وسیم چھ رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔کرس جارڈن نے دو جبکہ معین علی اور کیوران نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ انگلینڈ نے ہدف چھ وکٹوںپر پورا کرلیا ۔ بینٹن چھیالیس ‘بیئر سٹو صفر ‘ ڈیوڈ میلان سات ‘مورگن دس ‘بلنگز چھبیس‘ گریگوری بارہ‘جارڈن ایک رن ‘ معین علی61 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی‘وہاب ریاض نے دو‘ دوجبکہ عماد وسیم ‘حارث رئوف اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ پاکستان کی جانب سے سکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔ افتخار احمد، وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ باولر محمد عامر کو ڈراپ کر کے حیدر علی کو ڈیبیوکرایاگیا جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین سابق کپتان سرفراز احمد اور وہاب ریاض کو موقع دیا گیا۔ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ یونس خان نے حیدر علی کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیپ پہنائی اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز بھی موجود تھے۔حیدر علی کیریئر کے پہلے میچ میں ہی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے ۔حیدر علی نہ صرف ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے بڑا سکور کرنیوالے پاکستانی کھلاڑی بنے بلکہ وہ ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بھی بھی بن گئے ہیں۔ان سے قبل عمرامین نے ڈیبیو میچ میں 47رنز بنائے تھے ۔