• news

نوازشریف کوکوئی بیماری نہیں، عدالت میں پیش ہوں،فواد چودھری 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ بالکل واضح ہو گیا نوازشریف کوکوئی بیماری نہیں  اور وہ صحت مند ہیں وکلاء کی میڈیکل رپورٹ اس کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ اور بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا نوازشریف پاکستان میں سزا یافتہ ہیں ان کو بھی عدالت میں پیش ہوناچاہئے۔ فوادچودھری نے کہاکہ نوازشریف کی واپسی سے متعلق فروغ نسیم اور شہزاداکبر کوکہاگیا ہے،برطانوی حکومت کو12 مارچ کو خط لکھا جاچکا ہے،نوازشریف پاکستان کے مجرم ہیں اس لئے انہیں پاکستان کے حوالے کیاجائے  دوسری جانب  وفاقی وزیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف صحت مند ہیں، وکلا کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہے، کورونا علاج شروع نہ کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا  کورونا دنیا سے نیست و نابود ہو جائے تو علاج شروع ہوگا ؟

ای پیپر-دی نیشن