آٹے کی قلت برقرار‘ 2لاکھ 25ہزار تھیلوں کی ڈیمانڈ‘ سپلائی ایک لاکھ 10ہزار رہی
لاہور (کامرس رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں اوپن مارکیٹ میں 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی مارکیٹ میں قلت برقرار ہے۔ آٹے کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں روزانہ 2لاکھ 25ہزار آٹے کے تھیلے کی ڈیمانڈ ہے جبکہ سرکاری گوداموں سے فراہم کی جانے والی گندم کی سپلائی صرف 1لاکھ 10ہزار ہے جبکہ پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت نے اعلان کیا ہے کہ سبسڈائز گندم حاصل کرنے والی ملیں 15اور 25کلو آٹے کے تھیلے نہیں بنا سکتیں جبکہ قبل ازیں 15 کلو کا آٹا فروخت کرنے پر جرمانوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا تھا۔ مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 15 کلو کا تھیلا (سفید) آٹا 880 سے 900 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔