• news

وزیر آباد: گھریلو جھگڑے پر خواجہ سرا بہن نے بھائی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا

وزیرآباد (نامہ نگار) بھائی کو خواجہ سرا بہن نے کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔موضع بہرام میں گھریلو جھگڑے پر واقعہ پیش آیا۔  سے تنگ آ کر مبینہ اطلاعات کے مطابق شمع بی بی نے اپنے حقیقی بھائی شکیل کو کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا بتایا جاتا ہے کہ مقتول کا ذہنی توازن درست نہ تھا اور وہ گھر میں جھگڑتا رہتا تھا گذشتہ روز بھی اس نے اپنی خواجہ سرا بہن شمع کو بلاوجہ بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے تنگ آ کر اس نے رات سوتے ہوئے کلہاڑی کے وار کر کے بھائی کو ابدی نیند سلا دیا۔ملزمہ موقع سے فرار ہوگئی۔ تھانہ سوہدرہ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال پہنچا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن