3خودکشیاں،سادھوکے:نامعلوم شخص نے ٹرین کے سامنے لیٹ کر،گھریلو جھگڑے سے تنگ قصور کی خاتون نے جان دیدی
سادھوکے + قصور+ میاں چنوں (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) سادھوکے میں 40 سالہ نامعلوم شخص نے تیزرفتار ٹرین کے سامنے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،گھریلو جھگڑے سے تنگ میاں چنوںمیں نوجوان اور قصور کی35سالہ خاتون نے پھندا لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سادھوکے ریلوے سٹیشن کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص نے تیزرفتار ٹرین کے سامنے لیٹ کر خودکشی کرلی، متوفی کے بازو پر سلیم پردیسی لکھا ہواہے۔ ادھر میاں چنوں کے نواحی گاؤں 20 ایٹ بی آر میں 22 سالہ نوجوان آصف نے گھریلو جھگڑے پر پھندا ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کرلی۔ علاوہ ازیں قصور کے نواحی گاؤں چک18کے رہائشی عمران اور اس کے گھر والوں کااپنی بیوی35 سالہ نازیہ کیساتھ رویہ اچھا نہیں تھا کہ گزشتہ روزدوبارہ جھگڑا ہوا تو نازیہ بی بی نے خود کو کمرے میں بند کرکے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔