• news

پنجاب میں پولیو کے مزید2 نئے کیس سامنے آگئے،رواں سال تعداد8 ہوگئی

لاہور( آن لائن) صوبہ پنجاب میں پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آگئے ہیں  ، جس کے بعدرواں سال  صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پولیو کے مزید 2کیس   ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور میں سامنے آئے ہیں ۔پنجاب انسدادپولیو پروگرام نے کہا ہے کہ ڈٓی جی خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 8ماہ ہے، اس کے دونوں ہاتھ،پاؤں متاثرہوئے ، تاہم متاثرہ بچہ وفات پاگیا۔بہاولپور میں 13 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچے کی دائیں ٹانگ متاثرہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن