انٹر بنک میں ڈالر 61پیسے سستا‘ سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ
لاہور/ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے سستا ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے 62 پیسے پر بند ہو گیا چھبیس اگست سے اب تک ڈالر 2 روپے 81 پیسے سستا ہوا انٹر بینک میں ڈالر 1.6 فیصد گر گیا بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 305 ارب روپے کمی ہو گئی ۔ دریں اثناء ملک میں گذشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت 300روپے اضافے سے 117700ہو گئی۔جیولرز کے مطابق عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 1990 ڈالر ہوگئی ہے جس سے ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔10گرام سونا 257روپے اضافے سے100909روپے اور 10 گرام 22قیراط سونے کی قیمت 92500 روپے ہو گئی ہے۔