• news

مشیر خزانہ سے ملاقات‘ قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینگے: جاپانی سفیر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) جاپانی سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لئے پاکستان کی مدد بھی کرے گا۔جاپان نے پاکستان سے آم، مچھلی اور کپڑے کی مصنوعات کی درآمد میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے اس دلچسپی کا اظہار مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات میں کیا۔جاپانی سفیر کونینوری متسودا نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ بندرگاہوں پر انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ زرعی مصنوعات کی برآمد میں سہولت مل سکے۔مشیر خزانہ نے جاپانی سفیر کو گزشتہ ایک سال کے دوران معیشت کی صورتحال اور کروناوائرس کی عالمی وبا کے اثرات کم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں سے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن