• news

کرونا مزید 15 اموات، مجموعی ہلاکتیں6309 نئے،300 کیسزیورپ کو دوسری لہر کاسامنا

اسلام آباد‘ لاہور‘ لندن‘ واشنگٹن(خصوصی نمائندہ‘ این این آئی‘ صباح نیوز‘ نوائے وقت رپورٹ)ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 15افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6298 ہوگئی ، کرونا کے 300نئے کیسز رپورٹ ہو نے سے مجموعی تعداد2لاکھ96 ہزار295ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے مطابق ملک بھرمیں کروناایکٹیو کیسز کی تعداد9ہزار160رہ گئی، گذشتہ24گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 29ہزار 615ہوگئی ، پنجاب96ہزار832، خیبر پی کے 36ہزار265، بلوچستان12ہزار879، اسلام آباد15ہزار649، آزاد جموں و کشمیر2ہزار299اور گلگت میں 2ہزار903کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب کرونا دنیا میں مریض 2 کروڑ 56 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئے اور 8 لاکھ 54 ہزار 763 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکہ کا پہلا نمبر ہے جہاں 62 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 87 ہزار 736 اموات ہوئی ہیں۔برازیل میں مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار515 تک پہنچ گئی ۔روس کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے‘بھارت میں کرونا کے مزید 65 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے جبکہ مزید 810 افراد جان سے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں مرنے والوں کی تعداد 65 ہزار 427 ہو گئی، ادھر فرانس، عراق، فلپائن، انڈونیشیا اور یوکرین میں بھی کرونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 300نئے کیسز رپورٹ ہوئے‘ 2لاکھ80ہزار970مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 642کی حالت تشویشناک ہے۔کرونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اورہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو 40 کروڑ یورو کی مدد فراہم کرے گا۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ جرمنی ویکسین کے اس معاہدے میں شامل ہوگیا ہے جبکہ ایجنسی یورپی یونین کے ساتھ ابھی مذاکرات کر رہی ہے۔ سعودی عرب وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک میں کرونا وائرس سے سب سے کم اموات والا ملک سعودی عرب ہے۔ یورپی ممالک کو کرونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے، یورپی ملک اسپین سب سے زیادہ متاثر ہے، امریکا کے مقابلے میں سپین میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن