5 سالہ تجارتی پالیسی کا حتمی مسودہ تیار کر لیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) 5 سالہ تجارتی پالیسی 25-2020ء کا حتمی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس میں برآمدات کے فروغ اور 'میڈ ان پاکستان' پالیسی ترجیحات ہیں۔ نئی پالیسی میں برآمداتی اہداف ملکی اور عالمی سپلائی چَین کو مد نظر رکھ کر تجویز کئے گئے۔آئندہ تجارتی پالیسی میں صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے، خام مال کی درآمد پر ٹیرف کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور صعنتوں کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم فنانسنگ کی تجاویز دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل، انجینیئرنگ اور کیمیکل صعنت کو ریلیف دینے کی تجویز شامل ہیں۔