• news

مسلم لیگ ن، پی پی کی  اعلیٰ قیادت میں ان ہاؤس تبدیلی پر اتفاق 

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی)  باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے  کہ مسلم لیگ (ن) اور  پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے ’’ان ہائوس تبدیلی ‘‘ پر اتفاق رائے کیا ہے۔ شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں اطراف سے ’’گرمجوشی‘‘ کا مظاہرہ کیا گیا اور ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اپوزیشن  جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس کے ایجنڈے پر ان ہائوس  تبدیلی سر فہرست ہو گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق رائے کیا ہے کہ پہلے مرحلہ پر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد  لائی جائے  اور  تحریک عدم اعتماد  کی کامیابی کے لئے  دیگر سیاسی  جماعتوں سے رابطے قائم کئے جائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن