• news

پی آئی اے کا یورپی ایوی ایشن ایجنسی کی پابندی کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ 

اسلام آباد(صباح نیوز)پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پروازوں پر چھ ماہ کی پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق ایاسا فیصلے کا انتظار کرنے کے لئے ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے۔پی آئی اے نے اپیل کے لئے تمام کارروائی مکمل کرلی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاسا اور ایاٹا آڈٹ اہلکاروں نے بطور ریگولیٹری سی اے اے پر بھی آڈٹ اعتراضات کر رکھے ہیں۔ اعتراضات میں پائلٹس کو لائسنس کے اجرا سے متعلق طریقہ کار اور متعلقہ حکام کی اہلیت بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور ریگولیٹری طیاروں سے متعلق سیفٹی اقدامات اور سرٹیفکٹس اجرا پر بھی ابھی تک اعتراضات موجود ہیں،سی اے اے کے بطور ریگولیٹر کلیئرنس کے بغیر اپیل پر فیصلہ خلاف آنے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن