چین کا پاکستان سمیت8 ممالک سے براہ راست بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان
بیجنگ (شِنہوا) چین کا دارالحکومت بیجنگ دنیا کے آٹھ ممالک بشمول پاکستان، کمبوڈیا، یونان، ڈنمارک، تھائی لینڈ، آسٹریا اور کینیڈا سے (آج) جمعرات سے بتدریج براہ راست پروازیں شروع کرے گا۔ بیجنگ کی میونسپل حکومت کے ترجمان شو ہچیان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بیجنگ آنے والی پروازوں کے مسافروں کے لئے بورڈنگ سے قبل کوویڈ-19 کے منفی ٹیسٹ کے نتائج لازمی ہوں گے۔