• news

برطانیہ: ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بانی ایم کیو ایم کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ  

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ٹیکس نہ دینے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پر برطانوی حکام نے 20 لاکھ پاؤنڈز جرمانہ عائد کر دیا۔ یہ رقم پاکستانی روپوں میں 44 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بانی متحدہ نے 1995ء سے 2015ء تک ٹیکس نہیں دیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن