• news

کرونا: مزید 15 جاں بحق، 340 نئے مریض، فعال کیسز بڑھ گئے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+شِنہوا+  نوائے وقت رپور ٹ )  پاکستان میں کرونا  سے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 802 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے 6 ہزار 324 مریض انتقال کر گئے جبکہ 2 لاکھ 81 ہزار 459 صحتیاب ہوگئے۔ 2 ستمبر تک کرونا وائرس کے مزید 340 کیسز سامنے آئے اور 15 مریض انتقال کر گئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 489 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 19 ہے۔ سندھ میں مزید 212 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 6 مریض انتقال کر گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 212 مریض سامنے آنے کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 827 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مزید 6 افراد کے انتقال کرجانے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 415 تک جا پہنچی ہے۔ پنجاب میں مزید 89 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 5 مریض انتقال کر گئے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 96 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ اموات کی تعداد 2 ہزار 204 تک جا پہنچی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں مزید 17 افراد کووِڈ 19میں مبتلا پائے گئے ، کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 666 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 175 ہے۔کشمیر میں مزید 3 کیسز سامنے آئے۔ آزاد کشمیر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 302 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 63 ہے۔ گلگت بلتستان میں نئے کیسز کی تعداد پہلے کی نسبت بڑھی اور مزید 19 افراد میں وائرس کی تصدیق۔ مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 922 ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان میں مزید 4 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 67 سے بڑھ کر 71 ہوگئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 489 مریض شفایاب، ملک میں صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 459 ہوگئی جو مجموعی کیسز کا 94 فیصد ہے۔  کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 861249 ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 59 لاکھ 62 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ ایک کروڑ81 لاکھ93 ہزار571 صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں 62 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور1لاکھ 88 ہزار 900 اموات ہوئیں۔ برازیل میں مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 52 ہزار سے زائد  اوراموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار681تک پہنچ گئی ۔بھارت کرونا سے 37 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 66 ہزار 460 ہے۔یورپ میں کرونا متاثرین کی تعداد چالیس لاکھ اور ہلاکتیں دو لاکھ سولہ ہزار سے زیادہ ہو گئیں۔ روس میں کرونا سے بیمار افراد کی تعداد 10لاکھ سے بڑھ گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملازمین کے دفاتر سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے رواں ہفتے اشتہاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی ممالک میں کرونا وائرس کی وبا کے باعث لگ بھگ چھ ماہ سے بند سکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ لیکن حکومتوں نے کرونا وائرس کی وبا سے متعلق سخت ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کرنے پر بھی زور دیا ہے۔بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہزاروں رضاکاروں نے کرونا وائرس بارے چینی ویکسین کے ٹرائل کے لیے خود کو پیش کردیا۔جاپانی حکومت اپنے تمام شہریوں کو کوویڈ19-کی  ویکسین مفت فراہم کرسکتی ہے تاکہ مستقبل میں اس وبا سے ہونے والی اموات اور شدیدعلامات کے حامل ایسے مریضوں کی تعداد کو کم کیا جاسکے جنہیں ہسپتال میں داخلے کی ضرورت ہے ،حکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دی جائے۔حکومت کا کہنا ہے کہ کی ویکسین مارچ 2021 تک کے رواں مالی سال کے بجٹ کے ریزرو فنڈز سے خریدی جائے گی۔ علاوہ ازیں امریکہ کی اکیڈمی برائے اطفال اور چلڈرن ہسپتال ایسوسی ایشن کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں عالمی وبا کے آغاز کے بعد بچوں میں نوول کرونا وائرس کے تقریبا 4 لاکھ 80 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔مجموعی شرح آبادی میں 1 لاکھ بچوں میں سے 631 کیسز سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق 13 سے 27 اگست تک بچوں میں 70 ہزار 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، بچوں کے کیسز میں 2 ہفتوں کے دوران 17 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن