• news

مناواں: زیر تعمیر عمارت کا لینٹر گرنے سے 3 مزدور جاں بحق، 5 زخمی

لاہور (نمائندہ خصوصی) مناواں کے علاقہ میں زیر تعمیر بلڈنگ کا لینٹر گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3مزدور جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں واقع دکانوں کے اوپر لینٹر ڈال کر نئی دکانوں کی تعمیر کی جا رہی تھی کہ اس دوران پرانا لینٹر زوردار دھماکے سے نیچے آگرا جس کے نتیجے میں لینٹر ڈالنے میں مصروف مزدور ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 5مزدوروں کو زخمی حالت میں جبکہ3 مزدورںکی نعشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں۔ ملبے تلے سے نکلنے والے زخمیوں میں عرفان، ناصر، عبدالمجید، منور اور عبدالرشید شامل ہیں۔ جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16سالہ عتیق شریف اور 20سالہ ذکاء اللہ  اور 28سالہ عمران کے نام سے ہوئی ۔

ای پیپر-دی نیشن