• news

ہائی پروفائل کیس، نیب تجربہ کار  شہرت یافتہ وکلاء کی خدمات حاصل کریگا 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیب نے ہائی پروفائل مقدمات میں تجربہ کار اور شہرت یافتہ وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب نے نیب تقرریوں سے متعلق کیس میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے ہائی پروفائل کرپشن کیسز میں نامور وکلاء کی خدمات حاصل کرے گا۔ وکلاء ریجن کے ڈائریکٹر جنرل کو کیسز سے متعلق رپورٹ کریں گے۔ جبکہ تحقیق کاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیت کروائی جائے گی۔ پراسیکیویشن کو بھی مزید مضبوط بنایا جائیگا۔ ریجن کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ کا ذاتی طور پر خود جائزہ لیتا ہوں۔ وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کیلئے نامور چارٹرڈ اکائونٹنٹ، انکم ٹیکس ماہرین، فرانزک لیب کے نمائندہ کو شامل کیا جائیگا۔ اسٹاف کو فرانزک لیب پنجاب سے ٹریننگ کرانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن