• news

حکومت نوازشریف فوبیا اور بوکھلاہٹ کی شکار ہے:رانا تنویر

فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیئر نائب صدر و پبلک اکائوٹنس کمیٹی کے چیئر مین رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت نواز شریف فوبیا اور بوکھلاہٹ کی شکار ہے رہبر کمیٹی کا اجلاس ہو گا ایجنڈا طے ہوگا اے پی سی ہو گی آپ دیکھیں گے سب چھوٹی بڑی جماعتیں ایک ہونگی ہماری سوسائٹی ایسی ہے کہ ہم مخالفوں کی بھی تیمار داری کرتے ہیں عمران خان جب کنٹینر سے گرے نواز شریف خود تیمار داری کیلئے گئے پہلے انہوں نے کلثوم نواز کی بیماری پر باتیں کیں اب نواز شریف کی بیماری پر باتیں کر رہے ہیں میاں نواز شریف کی بیماری کے ملٹی پل ایشوز ہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتال کے قریب رہیں کسی وقت بھی ایمر جنسی ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیر محمد اشرف رسول‘ایم عتیق انور اور محمود اختر گورائیہ کے علاوہ دیگر ارکان بھی موجود تھے ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف جب بھی صحت یاب ہوں گے وطن واپس آئیں گے شہباز شریف سے حکومت خائف ہے بے شمار شمار مقدمات بنائے جا رہے ہیں حکومت جانتی ہے کہ انکے سامنے صرف شہباز شریف کھڑے ہو سکتے ہیں حکومت اپنی کرسی بچانے کیلئے شہباز شریف کیخلاف کچھ بھی کر سکتی ہے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی بجائے حکومت کو چاہئے عوام کی خدمت کرے مولانا فضل الرحمن ناراض تھے ہی نہیں تو انکو منانا کیسا ؟ مولانا کا اپنا منشور پی پی اور ن لیگ کا اپنا منشور اور ایجنڈہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن