• news

حیاء کے تقاضے پورے کرنے سے صالح معاشرہ وجود میں آتا ہے:دردانہ صدیقی

لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ جہاں بھی حیا کے تقاضوں کو پورا کیا گیا وہاں پاک دامن اور صالح معاشرہ وجود میں آیا اور انسانیت نے فحاشی،ہراسانی،زنا اور ہوس سے نجات پا لی اگر ریاست کی سطح پر حیا و حجاب کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں تو ایک پاکیزہ معاشرہ تشکیل دینا کوئی مشکل نہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل حجاب ویبینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حجاب ویبینار کے اس عالمی فورم میں سوئیڈن، جاپان، یو کے، امریکہ، ناروے، نائیجیریا، کینیا، قطر، بحرین، سعودی عرب، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی، ملائشیا سمیت دنیا بھر کے 22 ممالک سے دو سے زائد خواتین شریک تھیں۔ شرکا نے پوری دنیا میں مسلم خواتین کو درپیش پردے کے مسائل پر روشنی ڈالی اور اس کے حل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن