ڈی جی خان سیمنٹ نے شنائڈر الیکٹرک کو جدید پلانٹ پر بجلی کی الیکٹریفیکیشن کیلئے منتخب کرلیا
لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان کی صف اوّل پر فائز سیمنٹ بنانے والی کمپنی ڈی جی خان سیمنٹ نے عالمی شہرت یافتہ کمپنی شنائڈر الیکٹرک کو اپنے سیمنٹ بنانے والے جدید پلانٹ پر بجلی کی الیکٹریفیکیشن سروس فراہم کرنے کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی اپنے بلوچستان میں واقع پلانٹ میں شنائڈر کے جدید ترین سافٹ ویئر، ہارڈوئر اور دیگر سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف بجلی کی مستقل فراہمی کو یقینی بنائے گی بلکہ بجلی کو موثر اور بھرپور انداز میں استعمال کرتے ہوئے پلانٹ کی کارکردگی کو بھی بہتر بنائے گی۔شنائڈر کے ساتھ دستخط کی تقریب میں اپنی رائے دیتے ہوئے ڈی جی سیمنٹ کمپنی کے ٹیکنیکل اینڈ آپریشنز ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف بشیر نے کہا کہ ہم بجلی کی فراہمی کا بروقت معائنہ اور عمدہ نظام کے ذریعے الیکٹر ک کے مسائل کی جلد نشاندہی کرتے ہوئے انہیں درست کرسکتے ہیں ۔