لاہور چیمبر انتخابات‘کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس میں فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کی حتمی منظور ی
لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ سالانہ انتخابات کے لئے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروں کی نشستوں کے لئے فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کی حتمی فہرست بدھ کو منظور کرلی گئی۔ اس ضمن میں میاں محمد اشرف ، طارق حمید ، میاں مظفر علی ، میاں مصباح الرحمن ، عبدالباسط ، شہزاد علی ملک ، الماس حیدر ، موجودہ ایس وی پی علی حسام اور نائب صدر میاں زاہد جاوید پر مشتمل اعلی سطح کے پینل نے گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک کی زیر صدارت طویل میٹنگ کی جس میں تفصیلی طور پر تمام امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔