کرونا کے باوجود رواں سال ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے کی امید ہے:چیئرمین پنجاب ریو نیو اتھارٹی
لاہور( کامرس رپورٹر) چیئرمین پنجاب ریو نیو اتھارٹی زین العابدین نے کہا ہے کہ قوی امید ہے کہ کرونا وباء کی وجہ سے مشکل صورتحال کے باوجود رواں سال کا ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کر لیں گے ، دوماہ میں 17.5ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی ہے ، ٹیکس سپیس موجود ہے جسے پْر کرنے کی ضرورت ہے اور اس جانب پیشرفت کی جارہی ہے۔ چیئرمین پی آر اے زین العابدین ساہی نے کہا کہ جولائی سے اگست میں 17 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی ہے۔