• news

پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن سالانہ انتخابات کادوسرامرحلہ ‘پولنگ 10ستمبر کو ہو گی

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2020-21 میںسینئر وائس چیئرمین نارتھ سرکل اور وائس چیئرمین سائوتھ سرکل کے انتخاب کے لئے پولنگ 10ستمبر کو ہو گی ۔ایگزیکٹوکمیٹی نے ٹریڈ آرگنائز یشن رولز کے تحت تین رکنی الیکشن کمیشن مقررکیا ہے جس کے تحت محمد اکبر ملک الیکشن کمشنر،ارشد گوہیر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر نارتھ سرکل جبکہ شبیر حسین ملک اسسٹنٹ کمشنر سائوتھ سرکل ہوںگے۔ دوسرے مرحلے میں سینئر وائس چیئرمین نارتھ سرکل اور وائس چیئرمین سائوتھ سرکل کے انتخاب کیلئے پولنگ 10ستمبر کو ہو گی اور نتائج کا اعلان بھی اسی روز کیا جائے گا۔ سال 2020-21 ء  کیلئے چیئرمین کا انتخاب سائوتھ سرکل سے کیا جائے گااور اس کیلئے 30ستمبر کو معرکہ ہوگا۔ ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ30ستمبر کو 3بجے ہو گی جس میں نو منتخب عہدیداروں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن