بارشوں اور سیلابی صورتحال ‘سیمنٹ اور یوریا کی خریداری میں کمی ریکارڈ
لاہور (کامرس رپورٹر )ملک بھر میں موسمی صورتحال کے باعث اگست میں یوریا کی خریداری میں 14 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمت بڑھنے کے خدشات کے باعث ڈی اے پی کی خریداری بڑھ گئی۔رپورٹ کے مطابق اگست میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 37 ہزار ٹن یوریا فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اگست سے 14 فیصد اور اس سال جولائی سے 7 فیصد کم ہے۔گزشتہ سال اگست میں 6 لاکھ 25 ہزار ٹن یوریا فروخت ہوئی تھی اگست کے دوران یوریا کی پیداوار کا حجم5 لاکھ 15 ہزار ٹن رہا جو گزشتہ سال اگست سے 9 فیصد کم ہے۔علاوہ ازیںملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اگست میں تعمیراتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں اگست میں سیمنٹ کی خریداری میں جولائی کے مقابلے میں 30 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ٹاپ لائین سکیورٹی کی رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران ملک میں سیمنٹ کی مقامی فروخت کا حجم 2 ہزار 800 ٹن رہا جولائی میں مقامی طور پر 4ہزار 00 ٹن سیمنٹ فروخت ہوا تھا ۔