• news

کامل آغا سے ملاقات: مسلم لیگ (ن) کے ممبر ضلع کونسل اعظم چدھڑ‘ عمران رضا ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل

لاہور(خصوصی نامہ نگار) شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے ممبر ضلع کونسل اعظم علی چدھڑ اور عمران رضا نے اپنی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کر کے  (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پر شہزاد چیمہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اور کامل علی آغا نے کہا کہ تمام محب وطن لوگوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن