• news

خیبر پی کے کابینہ میں توسیع، شہرام ترکئی انور زیب خان آج حلف اٹھائیں گے

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے۔ دو نئے وزراء کی حلف برداری آج ہو گی۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کے جرگہ ہال میں ہو گی۔ شہرام ترکئی اور انور زیب خان آج حلف اٹھائیں گے۔ انور زیب خان کا تعلق قبائلی ضلع باجوڑ سے ہے۔ شہرام ترکئی اور انور زیب خان کو محکمے بعد میں الاٹ کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن