روسی رکن پارلیمنٹ نے رضاکارانہ کرونا ویکسین لگوالی
ماسکو(نیٹ نیوز)روس میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور 74 سالہ رکن پارلیمنٹ ولادیمر زرینووسکی نے ملک میں تیار کی گئی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین رضاکارانہ طور پر لگوالی۔روس کی تیار کردہ ’Sputnik V‘ ویکسین کا تیسرے مرحلے کا ٹرائل جاری ہے۔روس کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ہائی رسک گروپ پر ویکسین کی آزمائش نومبر دسمبر میں شروع کردی جائے گی۔